شوبز

سلمان خان نے 24سال پہلے کیا پیشگوئی کی تھی؟ دیا مرزا کا حیران کن انکشاف

فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے کہا تھا کہ دیکھنا ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی اور اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی: دیا مرزا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے 24 سال پہلے ایک ایسی پیشگوئی کی تھی جسے سن کر وہ خوفزدہ ہوگئی تھیںاور حیران رہ گئی تھیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ دراصل سلمان نے مجھے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کہا تھا کہ دیکھنا ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی اور اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میں سلمان خان کی یہ پیشگوئی سن کر بہت خوفزدہ ہوگئی تھی’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں، راجپال یادو اور سلمان خان بیٹھے اپنے سین کی شوٹنگ کا انتظار کررہے تھے، اس فلم میں سلمان کی ماں کا کردار ایک ایسی خاتون ادا کر رہی تھیں جن کا ایک نومولود بچہ تھا اور وہ بہت زیادہ عمر کی بھی نہیں تھیں’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ‘میں نے سلمان خان سے کہا کہ یہ آپ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے ہاں ابھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عمر میں کافی چھوٹی ہیں، میری یہ بات سن کر سلمان نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں، یہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button