سوشل ایشوز

گراں فروشوں کیخلاف مہم جاری، 6 لاکھ سے زائد جرمانہ

ڈپٹی کمشنرز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں' شہریوں کی شکایات بھی سنیں ' مجسٹریٹ شہریوں کی شکایاتک کاازالہ کریں کمشنر کراچی

کراچی(جنرل رپورٹر، آن لائن)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ص کارروائی جاری رکھیں۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں بچت بازار قائم کرنے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔

کمشنر نے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں رہیں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلا ف بلارعایت کارروائیں کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ریلیف ملے اور ان کی شکایات دور ہوں شہریوں کی شکایت بھی سنیں اور ان کا ازالہ کریں جہاں زائد قیمت کی شکایت ملے وہیں دکاندار کی موجودگی میں سرکاری نرخ اپنی نگرانی مین سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں۔ کمشنر آفس کے مطابق13 ویں رمضان المبار ک کو 125گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

ضلع جنوبی میں دو دکانیں سربمہر کی گی وہاں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں چھ لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جس کی تفصیل یہ ہے 7آٹا والوں پر 50 ہزار جرمانہ عاید کیا گیا 12 بیکری والوں پر ایک لاکھ 59ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا 12 پولٹری والوں پر 32 ہزار 18 گروسری والوں پر اٹھارہ گروسی والوں پر 69ہزار روپے جرمانہ، آٹھ گوشت والوں پر ستا ئیس ہزار روپے 16 سبزی والوں پر13 ہزار روپے 27 فروٹ والوں پر ا83 ہزار روپے 21 دودھ والوں ایک لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کمشنر کر۔ جاچی کے کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 یا 02199205645 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔

عدالت کا دہرا معیار، نوازشریف نے لندن سے حیران کن فرمان جاری کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button