سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟کیا دونوں کی زندگی خطرے میں ہے ؟بڑا انکشاف منظرے عام پر آگیا
بھارتی نجومی سشیل کمار نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اداکار ایک ہی عمر میں دنیا سے رخصت ہوں گے،اور سلمان خان کے آنے والے سال خطرناک ہو سکتے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ کے 2 بڑے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بارے میں مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ کی حالیہ پیش گوئی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔نجومی نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اداکار ایک ہی عمر میں دنیا سے رخصت ہوں گے، جس پر مداحوں نے سخت ردِعمل دیا اور ان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ شاہ رخ خان کی موجودہ زندگی کافی مستحکم ہے، لیکن سلمان خان کے لیے آنے والے سال خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انھوں نے مزید پیش گوئی کی کہ سلمان خان جلد کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہوں گے اور دونوں خان 67 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے نجومی کے بیان کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا، جبکہ کچھ نے طنزا پوچھا کہ کیا وہ اپنی موت کی تاریخ بھی بتا سکتے ہیں؟