شوبز

شاہ رخ خان سب کو پیچھے چھوڑ کر امیر ترین اداکار بن گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر تمام اداکاروں کو چھوڑ پیچھے چھوڑ کر سب سے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں جو مداحوں کیلئے بڑی خبر ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ نے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی دولت میں پیچھے چھوڑ دیا جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شواز نیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔ ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چالہ دوسری امیر بھارتی اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7790 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ اس فہرست میں ہریتھک روشن کا تیسرا نمبر ہے جن کی دولت 2160 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button