سوشل ایشوز

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ؟ شہریوں کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو ارسال کردی گئی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع پرپیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونیکا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے فی لیٹر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔ ذرائع کے مطابق شہری فی لیٹر پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے51 پیسے ادا کر رہے ہیں۔ شہری ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button