نگرنگرسے
ڈاکوئوں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ڈاکو دن دہاڑے شہریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے میں پیش پیش، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہوئے تھے جوکہ آج دوارن علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



