کھیل

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم ، سلمان آغا اور ابرار احمد کے علاوہ سب کی چھٹی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں قومی ٹیم کے بابراعظم ، سلمان آغا اور ابرار احمد کے علاوہ سب کی چھٹی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا اور سلمان آغا کا دسواں نمبر ہے۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر آگئے۔تنزید حسن 14 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے

ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ بہتری کے بعددسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئے۔ بنگلادیش کے ارشاد حسین 10 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button