15ماہ میں کتنے بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی؟ تشویشناک رپور آگئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) ملک بھر میں گذشتہ 15ماہ کے دوران کتنے بچوں میں ہیومن امیونو وائرس (ایچ آئی وی) کی تشخیص ہوئی؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے کامن مینجمنٹ یونٹ نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں 1274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں جب کہ ایچ آئی وی سے سندھ میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے جہاں15 ماہ کے دوران1515 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، سندھ میں 2025ء کے دوران 1186 اور 2026ء کے پہلے3 ماہ میں مزید 329 بچے متاثر ہوئے۔
سی ایم یو حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 38 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی، صوبے میں 2025ء میں 33 ، 2026ء کے پہلے3 ماہ میں 5 کیسز ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں2025ء میں 17 اور 2026ء میں مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سی ایم یو حکام کے مطابق اس فہرست میں پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2025ء کے دوران 418 بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ کیے گئے ۔ اسی طرح خیبرپختونخوامیں 11 بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ کیے گئے جہاں 2025ء میں 90 اور 2026ء کے پہلے 3 ماہ میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔



