شوبز
سلمان خان کو تنہائی کے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے دبنگ خان سلمان خان کو تنہائی کے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین ایسی ایسی پوسٹیں شیئر کیں کہ ان کووضاحت پیش کرنا پڑ گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے سلمان خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اپنی بات نہیں کر رہا تھا، میں اکیلا کیسے ہو سکتا ہوں جب میرے پاس فیملی اور آپ جیسے مداح ہوں، اگر آپ سب کی دعاؤں کے باوجود بھی میں نے خود کو اکیلا کہا تو میں دنیا کا سب سے بڑا ناشکرا ہوں گا’۔ اداکار نے لکھا کہ کبھی کبھی لوگوں کے ساتھ رہ کر پک جاتا ہوں، اسی لیے چاہتا ہوں کچھ وقت اکیلے گزاروں’۔ سلمان خان نے مزید کہا ‘اس بار تصویر کو بریکنگ نیوز بنادیا، ماں پوچھ رہی ہیں کہ کیا ہوا بیٹا’۔



