پاکستان

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

سیالکوٹ (کھوج نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ ایران کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ایران ثالثی میں ہم آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کے قریب پہنچے ہیں، ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں، پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہمارے خطے بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد امن قائم ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button