نگرنگرسے
کراچی میں دردناک واقعہ، والد گرفتار

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے شہر لیاری کے علاقے کالاکوٹ میں دردناک واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچیوں کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کالاکوٹ میں بچیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق تین بچیوں کو گزشتہ شب اسپتال لایا گیا تھا، بچیوں کی عمریں 7، 5 اور ڈھائی سال ہیں۔ ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ حتمی رپورٹ آنے میں 2 سے 3 روز لگیں گے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ نے بچیوں کے والد پر مبینہ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا تھا جس کی بنیاد پر والد کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔



