انٹرنیشنل

افغانی وزیر کا دورہ، بھارت کو اپنا ہی ملک قرار دیدیا

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر زراعت ، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطا اللہ عمری کا دورہ بھارت جاری ہے اس دورے کے دوران انہوں نے بھارت کو اپنا ہی ملک قرار دیدیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک مولوی عطااللہ عمری نے اپنے پہلے دورہ بھارت کے دوران مختلف بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے، بھارت پہنچنے کے پہلے ہی دن سے میرا بھارتی حکومت، وزیر خارجہ اور دیگر تمام افراد کی جانب سے نہایت گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔ انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جیساکہ آپ نے ذکر کیا ہمارا اور آپ کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔ افغان وزیر نے مزید کہا کہ بھارت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان موجود ہوں، انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے جیسے یہ ہمارا اپنا ملک ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button