انٹرنیشنل

ٹرمپ نے قطری طیارے میں سفر کیوں نہیں کیا؟ اہم رپورٹ آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کانفرنس کے خاتمے پر قطر سے تحفے میں ملنے والے طیارے میں سفر کیوں نہیں کیا؟ اہم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا نے انکشاف کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ سے واپسی پر ایران سے کشیدگی کے پس منظر میں سیکرٹ سروس کے کہنے پر پرانے طیارے میں سفر کیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق نیٹو کانفرنس کے خاتمے پر ٹرمپ نے قطر سے تحفے میں ملے طیارے کی بجائے ائیرفورس ون میں سفر کیا تھا۔ خود ٹرمپ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہیں ایران قتل کرنا چاہتا ہے لیکن طیارے کی تبدیلی کا سکیورٹی خدشات سے تعلق نہیں۔ میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے جس پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا اس پرواز میں کھڑکیوں کے شیڈز اوپر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button