انٹرنیشنل

عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی گھر برائے فروخت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے ساتھ شادی کے بعد رہنے والا تاریخی فروخت کیلئے لگا دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے،2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25ملین پاؤنڈز) کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

اورملی لاج (Ormeley Lodge)کے نام سے معروف یہ 10بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن پر رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔ پراپرٹی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ گھر تقریبا 15814مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 7 باتھ رومز، باغات اور ایک کاٹیج (چھوٹا مکان) شامل ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے عمران خان نے 2006 میں ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد باقاعدگی سے شوز اور پیغامات ریکارڈ کروائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button