پاکستان

بیٹیوں کو وارثت سے محروم کرنے کا کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) بیٹیوں کو وارثتی جائیداد سے محروم کرنے کے کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا دیا ہے، کیا حکمنامہ جاری کیا گیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی قبائلی روایت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فراڈ سے حاصل شدہ جائیداد پر کوئی حق نہیں۔ عدالت نے کہا کہ جرگہ قرآن و سنت کے خلاف کسی وارث کا حق ختم نہیں کرسکتا، بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنا شریعت اور قانون دونوں کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اصل وارثوں کے حق میں فیصلہ جاری کیا گیا جبکہ جعلی انتقالات کی قانونی حیثیت مسترد کی گئی۔ عدالت کے مطابق ریونیو ریکارڈ میں انتقال ملکیت کا حتمی ثبوت نہیں، فراڈ سے کی گئی منتقلی پرکھڑی پوری قانونی عمارت گرجاتی ہے، وراثتی زمین صرف اسلامی قانونِ وراثت کے مطابق تقسیم ہوگی۔ فیصلہ جسٹس عرفان سعادت خان نے تحریر کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ وراثت میں خواتین کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں، وراثت کے نام پر سپریم کورٹ نے جعلی انتقالات مسترد کردیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button