پاکستان

آبنائے ہرمز میں حملے، پاکستان نے ایل این جی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے آبنائے ہرمز میں حملوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کا ٹینڈرجاری کردیا کیونکہ تازہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تازہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثرہوگئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 15،16 جولائی کی ترسیل کے لیے ایک ایل این جی کارگوخریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے، قطر سے جولائی میں آنے والی ایک ایل این جی کھیپ کی منسوخی پر حکومت نے کل ٹینڈر منظورکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button