پاکستان
اڈیالہ جیل کے 3قیدیوں کا شفا اسپتال میں علاج کیلئے عدالت سے رجوع

راولپنڈی (کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے 3قیدیوں نے شفا اسپتال میں علاج کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ان کا علاج اسپتال میں ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید قیدیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ قیدی کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہ ہو تو اسے نجی اسپتال بھیجا جاسکتا ہے۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بیماریوں کا علاج صرف شفا اسپتال میں ممکن ہے۔ الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اگست کے نوٹس جاری کردیے۔



