پاکستان

ایران پر امریکی پابندیاںکے متعلق بیانات، پاکستانی حکام نے تردید کر دی

اسلام آباد (کھوج نیوز) ایران پر امریکی پابندیوں کے متعلق بیانات کے حوالے سے پاکستانی حکام نے تردید کر دی ہے جس کے بعد مشرقی وسطی سمیت دنیا بھر میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب ریمارکس کو ایرانی میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان اصولی طور پر ایران پر امریکی پابندیوں کے نظام پر تبصرہ نہیں کرتا اور نہ ہی اس معاملے میں مداخلت کرتا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان خطے میں وسیع تر استحکام اور خوشحالی کے لیے تنازع کے دوستانہ، باہمی رضامندی اور عملی حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان بطور مرکزی ثالث اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین پل کا کردار ادا کرنے کے لیے مخلصانہ اور تعمیری کوششوں کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button