شوبز
آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا کب ریلیز کیا جائیگا؟ فائنل تاریخ بتا دی گئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا کب ریلیز کیا جائے گا؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو مداحوں کیلئے حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ آشا بھوسلے کا فلم کے لیے ریکارڈ کیا گیا آخری گانا، آنے والی ڈرامہ کامیڈی فلم ‘اوم کا ہری’ (Om Ka Hari) کے حصے کے طور پر 8 ستمبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔ "اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں” کے عنوان سے یہ گانا 2023 کے اواخر میں ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ فلم ساز ہریش ویاس کی باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ڈرامہ فلم ہے۔



