نگرنگرسے
میر رضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) میر رضا قتل کیس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نے اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس کے سلسلے میں تمام نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل کیے جانے والے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن نے کام شروع کردیا ہے اور سلسلے میں نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل جبران ناصرکو 28 اگست کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے سندھ حکومت کے فوکل پرسن کوبھی نوٹس جاری کردیا۔



