کھیل
پی ایس ایل راولپنڈیز اوراسلام آباد یونائٹیڈ کا میچ میدان جنگ میں تبدیل

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سلسلے میں راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران لڑائی ہوئی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 17 ویں اوور میں فہیم اشرف کو آؤٹ کیا۔ جیسے ہی فہیم اشرف آٹ ہوئے تو محمد عامر اور فہیم کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب گئے اور لفظی گولہ باری شروع ہوئی تاہم ایسے میں فیلڈ پر موجود راولپنڈیز ٹیم کے کھلاڑی بیچ میں آئے اور معاملہ ختم کرایا۔



