انٹرنیشنل
ٹرمپ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں ، یہ کمپنیاں کون کونسی ہیں؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ 14افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطا بق پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، ایران، ترکیے اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہا کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادی ہیں جبکہ ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔



