سوشل ایشوز

تعلیمی بورڈ میگا کرپشن سکینڈل، سابق ناظم امتحانات کیخلاف مقدمہ درج

میر پور خاص (کھوج نیوز) تعلیمی بورڈ میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت ، اینٹی کرپشن نے سابق ناظم امتحانات انور علیم کے خلاف 2 ارب 4 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ناظم امتحانات انور علیم کے خلاف 2 ارب 4 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق سابق ناظم امتحانات نے جعلی مارکس سرٹیفکیٹ کے لیے بھاری رقم وصول کی۔ فیل امیدواروں کو پاس اورگریڈ بڑھانے کے لیے بھی بھاری رقم وصول کی۔ تمام وصولی نقد رقم کی صورت میں مختلف ایجنٹس کی ذریعے کی گئی۔ ملزم نے میٹرک کے ایک ہزار 78 جب کہ بارہویں جماعت کے ایک ہزار 461 جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button