نگرنگرسے
اٹلی سے آنیوالی خاتون پر سسرالیوں کا تشدد، مقدمہ درج، تفتیش شروع

سرگودھا (کھوج نیوز) سرگودھا کے علاقہ ماڑی لک میں اٹلی سے آنے والی خاتون پر سسرالیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا مؤقف ہے کہ تھانہ جھال چکیاں میں خاتون کے شوہر، سسر اور ساس کے خلاف خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں خاتون کا مؤقف تھا کہ وہ اٹلی سے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ 13 ستمبر 2025ء کو سرگودھاپہنچی تھی، جہاں سسرالیوں نے کئی ماہ تک گھرمیں قیدرکھ کر اسے تشددکا نشانہ بنایا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ گھربسانے کی خاطرخاموش رہی، پھرپولیس سے رجوع کیا۔



