مصر اور ارجنٹینا میچ تنازع، فیفا کا مؤقف بھی آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران مصر اور ارجنٹینا میچ تنازع میں اب فیفا کا مؤقف بھی سامنے آگیا جو کہ حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا نے اپنے بیان میں کہا کہ ریفریز پر کسی کا اثر نہیں، فیفا صدر جیانی انفانٹینو بھی ریفریز کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ فیفا کی جانب سے کہا گیاکہ مصر، ارجنٹینا میچ میں مروان عطیہ کا لیسانڈرو مارٹینیز کے پاں پر قدم رکھنا واضح فال تھا، وی اے آر کا فیصلہ درست تھا۔ فیفا کے مطابق محمد صلاح اور جولیان الواریز کے درمیان رابطہ نارمل فٹبال کانٹیکٹ تھا، اسے فال قرار نہیں دیا جاسکتا، گول سے پہلے ہونے والے فال پر وی اے آر کسی بھی مرحلے کا جائزہ لے سکتا ہے، وقت یا فاصلے کی کوئی حد مقرر نہیں۔
فیفا نے مصر اور ارجنٹینا میچ میں وی اے آر فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے ریفریز کی دیانتداری پر سوالات مسترد کر دیئے چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا نے کہاکہ فیفا نے ورلڈ کپ ریفریز پر اثرانداز ہونے کے الزامات مسترد کردیے، میچ آفیشلز مکمل خودمختاری سے فیصلے کرتے ہیں۔ کولینا نے ریفریز کی سالمیت پر بے بنیاد الزامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دعوے آفیشلز اور ان کے اہلخانہ کو خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔



