انٹرنیشنل

دبئی سپر مارکیٹ کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے حیران کن اقدام

انسانی اورخیراتی کام کرنے والوں کومتاثرین اور ان کے اہل خانہ کو بھیجے جانے والے خیموں، کمبلوں، گدوں اور کھانے پینے کی اشیا پر مزید رعایت دی جائیگی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)دبئی کی ایک سپرمارکیٹ شام اورترکیہ میں گذشتہ ہفتے تباہ کن زلزلوں کے بعد پیدا ہونے والیانسانی بحران میں مدد کے لیے رعایتی نرخ پراشیا فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونین کوپ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی کارروائیوں میں شامل افراد کو25 فی صد رعایت دے گا۔

سپرمارکیٹ نے اپنی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہاکہ ترکیہ اور شام کے علاقوں میں زلزلوں کی افسوسناک اطلاعات کے درمیان یونین کوپ نے تمام متعلقہ فریقوں کے لیے بنیادی اوردیگرغذائی اورغیر غذائی مصنوعات پر25(فی صد)کی عارضی رعایت کااعلان کرتے ہوئے اپنی یک جہتی کا اظہارکیا ۔انسانی اورخیراتی کام کرنے والوں کومتاثرین اور ان کے اہل خانہ کو بھیجے جانے والے خیموں، کمبلوں، گدوں اور کھانے پینے کی اشیا پر مزید رعایت دی جائے گی۔سپراسٹورکا کہنا تھاکہ وہ اس کے مطابق تمام اشیا کو پیک بھی کرے گا۔

ترکیہ کے جنوب مشرقی اورشام کے شمالی علاقے میں پیر6 فروری کو7.8 اور 7.5 شدت کے دو زلزلے آئے تھے۔ایک ہفتے بعد بھی ملبے تلے دبے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا،پیر کی صبح تک زلزلوں میں مرنے والوں کی تعداد 33،000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکی فضائی حدود میں کیا گرا؟شناخت نا ہونے پر وائٹ ہائوس آگ بگولہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button