چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کو بلیک لسٹ قرار دے دیا

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکا کی کمپنی اینتھرو پک کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار بھی کر دیا ہے، یہ اعلان کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ولنرایبلٹی ڈیٹا بیس (این وی ڈی بی) نے بتایا ہے کہ یہ مبینہ بیک ڈور سافٹ ویئر کو صارفین کی حساس معلومات، بشمول لوکیشن اور شناخت سے متعلق ڈیٹا، بغیر اجازت اینتھروپک کے سرورز تک منتقل کرنے کی صلاحیت دے سکتا ہے۔ کلاڈ کوڈ ایک اے آئی کوڈنگ ایجنٹ ہے جو صارف کی ہدایات کی بنیاد پر کمپیوٹر کوڈ تیار کرنے، سافٹ ویئر میں خرابیوں کو دور کرنے اور کوڈ کا جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینتھروپک نے چین اور دیگر ایسے ممالک میں جنہیں وہ اپنا حریف سمجھتا ہے، اپنی مصنوعات تک رسائی محدود کر رکھی ہے، تاہم وی پی این یا تھرڈ پارٹی پراکسی سروسز کے ذریعے ان ٹولز کو استعمال کرنا اب بھی ممکن ہے۔ این وی ڈی بی، جو چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک ہے، نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس نے حال ہی میں اس ٹول میں سکیورٹی بیک ڈور کے خطرات کا پتا لگایا ہے جو سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔



