نگرنگرسے

حادثے کے شکار افراد کا معاوضہ بڑھا کر کتنا کر دیا گیا ؟ اعدادو شمار آگئے

سندھ (کھوج نیوز) سندھ میں حادثے کے شکار افراد کا معاوضہ بڑھا کر کتنا کر دیا گیا ہے ؟ اس حوالے سے موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نے تمام اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نے بتایا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کا معاوضہ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جو متاثرین کو عدالت کے بغیر اور خودکار نظام کے تحت فوری ملے گا۔ ایس ای سی پی نے بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کی انشورنس پالیسیوں میں ریکارڈ 1300 فیصداضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کی انشورنس پالیسیاں11 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ موٹر انشورنس کا دائرہ کار پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان تک بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button