پاکستان
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 19دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 19دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے بلوچستان میں این 25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 19 دہشتگرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 11 جوان بھی شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن این 25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، ہلاک دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔



