سوشل ایشوز
ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو کتنا جرمانہ ہوا؟سب حیران رہ گئے

مظفر گڑھ (کھوج نیوز) مظفر گڑھ میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو کتنا جرمانہ ہوا اور کتنے آن لائن چالان ہوئے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ دسمبر 2024 میں بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل شو روم پربیچ چکاتھا، شو روم مالک نے ملی بھگت سے رجسٹریشن میرے نام کرادی۔ شہری کے مطابق اگست 2025 سے اب تک 105 چالان ہوچکے ہیں، چالان آنے پر اب معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل میرے نام پر رجسٹرڈ ہے، غیرقانونی رجسٹریشن کرانے پر شو روم مالک کیخلاف درخواست دی ہے۔



