شوبز

روہت شیٹی کی رہائشگا پر فائرنگ، بشنوئی گینگ کا چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائشگا ہ پر فائرنگ کس نے کی تھی؟ ا س حوالے سے لارنس بشنوئی گینگ کا چونکا دینے والا انکشاف منظر عام پر آگیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی رہائش گاہ ممبئی شہر کے علاقے جوہو میں موجود ہے جہاں اتوار کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے 7.62 ایم ایم بولٹس سے گھر پر 5 فائر کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشنوئی گینگ سے منسلک ایک آن لائن اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں روہت شیٹی کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی اور بتایا گیا کہ فائرنگ گینگ کے ارکان سبھم لونکر، آرزو بشنوئی، ہری باکسر اور ہرمن شانڈو نے کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد روہت شیٹی کے گھر کے باہر سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے جب کہ پروڈیوسر کی جانب سے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو گھر پر آنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فارنزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہیتاہم فائرنگ کے واقعے میں 5 مشتبہ افراد کو پونے میں حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان پر مبینہ طور پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button