شوبز
مومنہ اقبال کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کب اور کس سے ہو گی؟ اس حوالے سے تاریخ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے بتایا کہ مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مومنہ اقبال کا کیس میں لڑوں گی، میں نے بیرونِ ملک سے وکالت کی ڈگری مکمل کی ہے اور مجھے پاکستان میں قانون کا تجربہ بھی ہے۔



