نگرنگرسے
راولا کوٹ دھرنے سے متعلق افواہیں، ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا بڑا دعویٰ

راولا کوٹ (کھوج نیوز) راولا کوٹ دھرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر آئی جی پولیس آزاد کشمیر و جموں کے ترجمان نے بڑا دعویٰ کر کے سب کچھ جھوٹا قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ حملے، شیلنگ اور فائرنگ کے دعوے کیے جا رہے ہیں، یہ مہم حقائق پر مبنی نہیں بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دریک عیدگاہ میں جاری دھرنے کے مقام پر پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔



