شوبز

فضا علی دھوپ میں گاڑی کیوں نہیں چلا سکتیں؟ بڑا راز فاش ہوگیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان فضا علی دھوپ میں گاڑی کیوں نہیں چلا سکتیں؟ اس حوالے سے بڑا راز فاش ہونے کے بعد شوبز حلقوں میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

نامور پاکستانی میزبان و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دھوپ میں گاڑی نہیں چلا سکتیں کیونکہ ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ویڈیوز یا تصاویر کچھ لوگوں کو ہضم ہوجاتی ہیں جب کہ کچھ کو پھکی کھانی پڑتی ہے۔ اداکارہ کے شوہر نے بتایا کہ کبھی کبھی یہ گاڑی چلاتے ہوئے سو بھی جاتی ہیں جس پر میزبان کافی حیران ہوئے۔ اس موقع پر فضا نے بتایا مجھے تھوڑا سا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ دھوپ سے ہے، میری آنکھوں کا رنگ گرگٹ کی طرح تبدیل ہوتا ہے، دھوپ میں میری آنکھوں کا رنگ نیلا، پیلا، ہرا، کالا ایسا ہوجاتا ہے، یہ سارے رنگ میری آنکھوں میں آتے ہیں اس لیے میں دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button