سوشل ایشوز
بینظیر انکم سپورٹس پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف، 8ڈیوائس ہولڈر ز گرفتار

حیدر آباد(کھوج نیوز) حیدرآباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف سامنے آیا جس میں مستحق خواتین سے فی قسط 2 ہزار روپے کاٹنے والے 8 ڈیوائس ہولڈرز گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے بی آئی ایس پی سینٹر پر کارروائی کی جہاں ڈیوائس ہولڈر بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کی فی قسط سے 1500 سے 2000 روپے تک غیر قانونی طور پر کاٹ رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران8 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کرکے بائیو میٹرک ڈیوائسز اور 13 لاکھ86 روپے سے زائد کی رقم سمیت اہم ریکارڈ برآمد کرکے قبضے میں لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن کی نشاندہی پر مزید ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔



