سوشل ایشوز

باٹا پور کے قریب غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، شہری لٹنے پر مجبور، افسران کی خاموشی سوالیہ نشان؟

لاہور (راشد سعید سے) صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، باٹا پور کے علاقہ میں متعدد ہائوسنگ سوسائٹیاں بلیک لسٹ قرار، قسطوں پر پلاٹوں کے نام پر غریب شہری لٹنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار ہو چکی ہے جگہ جگہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنا کر شریف شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ ایل ڈی اے سمیت تمام محکموں نے ان فراڈیوں کے آگے چپ سادھ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ باٹا پور کے قریب گائوں بھیسین ،دوگیج ، واہگڑیاں، جنڈیالہ، دھالے وان، لکھن شریف اور ڈوگراں کلاں سمیت متعدد ایریا میں متعدد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ان سوسائٹیوں کے مالکان نے عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ اپنایا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام سوسائٹیز مالکان شہریوں کو قسطوں پر پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر فائل فروخت کر کے پیسے بٹور رہے ہیں جبکہ قسطیں پوری ہونے کے بعد فائل پر درج پلاٹ نمبر دینے کی بجائے کہیں دور پلاٹ الاٹ کر دیا جاتا ہے اور اگر شہری اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے تو سوسائٹیز انتظامیہ کی جانب اس کے پیسے ضبط کرنے سنگین نتائج کی دھمکیاں لگائی جاتی ہیں۔ ان غیر قانونی سوسائٹیوں کی تفصیل صرف ”کھوج نیوز” پر شائع کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button