ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے یہ فیچر کونسا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Wabetainfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یعنی یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کے دن کو ٹریک یا یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کو ان کے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کے حوالے سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔ اس سے صارفین کو براہ راست چیٹ اوپن کرکے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button