سوشل ایشوز
پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار مگر کیوں؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کیوں کیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ رانا عمران سکندر کا کہنا ہے کہ گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتے، نئے کیسز سے انکارکی یہی وجہ ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ بچوں کی نرسری میں15 بیڈ مکمل جل گئے، نرسری میں 50 بیڈ تھے اب 35 رہ گئے، بچے اور مریض راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں میں بھیجے جائیں گے۔



