نگرنگرسے

مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت ، 2افراد گرفتار

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی کے علاقہ کلرسیداں میں مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ کلرسیداں میں مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا تھا جس کی شناخت 9 سال کے فیضان کے نام سے ہوئی جو بھکر کا رہائشی تھا اور 4 ماہ پہلے مدرسے آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ میت کوبھکر لے جایا گیا جہاں دوران غسل فیملی نے تشددکے نشانات دیکھے جس پر فیملی نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button