لائیہ خود کشی کیس میں طالبہ کو کیسے دھوکا دیا گیا؟ حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) لائبہ اعجاز خود کشی کیس میں طالبہ کو کیسے دھوکا دیا ہے ؟ ا س حوالے سے پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے جس میں حیران کن اور چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم نعمان سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم نعمان 2022 تک15 سال اینٹی کرپشن کا ملازم تھا اور اسے غیرحاضری پرنکالا گیا، ملزم نعمان بطور منیجر مختلف انشورنس کمپنیوں میں کام کرتا رہا، ملزم نے 2025 میں بلیو ایریا میں ایک انشورنس کمپنی جوائن کی۔
ذرائع کے مطابق عائزہ نامی لڑکی ٹک شاپ مینج کرکے لائبہ، اس کی بہن اور والدہ کو دیتی تھی، عائزہ کا بھائی امریکا میں تھا، لائبہ نے نعمان سے امریکاکے ویزے کیلئے عائزہ کی مدد مانگی، نعمان نے لائبہ کوکہا کہ وہ امریکا کا ویزا عائزہ کے بھائی کے ذریعے دلوا دیگا، نعمان نے عائزہ بن کر ایک اور اکانٹ بنایا اورلائبہ سے بات کرناشروع کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے عائزہ اور اس کے بھائی کا کرداراداکیا، نعمان نے سارے ڈاکیومنٹس لائبہ کو بھیجے اورلائبہ کو بالکل شک نہیں ہوا، نعمان نے انٹرویوکی تاریخ پہلے یکم ستمبر، پھر17 ستمبر اور پھر 26 ستمبربتائی، لائبہ کو شک ہوا جس کی وجہ سیاس نے ڈاکیومنٹس چیک کیے اور وہ جعلی نکلے۔
پولیس ذرائع کا شبہ ہے کہ ملزم نعمان نے کئی اورخواتین کیساتھ بھی فراڈ کیا ہے، گرفتاری میں وقت ملنے کی وجہ سے نعمان نے موبائل فون کا سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا، موبائل فون کا فارنزک کرانے کے بعد ڈیٹا ریکورکرکے مزید متاثرین کو ڈھونڈا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق لائبہ نے اپنے والد سے 21 لاکھ روپے کا پلاٹ بیچ کا رقم لینے کے ساتھ سوتیلی ماں کا زیور بھی نعمان کو دیا تھا، لائبہ پر اپنی سوتیلی ماں کا زیور واپس لوٹانے کا پریشر تھا، لائبہ نے نعمان سے کہاکہ باقی پیسے بعد میں دیکھیں گے، اس کی سوتیلی ماں کا زیور واپس کردے بعد ازاں نعمان نے لائبہ کو نظرانداز کرنا شروع کیا اور اس سے رابطہ منقطع کردیا، جب لائبہ کوکچھ سمجھ نہ آیا تو اس نے خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا پہلا رابطہ مارچ 2023 میں ہوا جب لائبہ نے انشورنس کمپنی میں انٹرن شپ اپلائی کی، ملزم کو اسٹاف کی ضرورت تھی، اس نے لائبہ سے رابطہ کیا، لائبہ نعمان سے ملی لیکن ٹیوشن پڑھانے کی وجہ سے آفس جوائن نہیں کرسکی، ملزم نے بعد میں ٹک شاپ ایڈورٹائزنگ کیلئے لائبہ، اس کی بہن اور والدہ کو رکھ لیا۔



