جیا بچن نے امیتابھ بچن کے متعلق بڑا راز فاش کر دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے اپنے خاوند امیتابھ بچن کے ساتھ ابتدائی تعلقات کے حوالے سے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی ڈال دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جیا بچن نے بتایا کہ امیتابھ ابتدائی دنوں میں کم گو اور حد سے زیادہ حساس طبیعت کے مالک تھے جس کے باعث انہیں سمجھنا آسان نہیں تھا۔ جیا بچن نے بتایا کہ امیتابھ کی لوگوں کو مسلسل گھورنے کی عادت مجھے عجیب محسوس ہوتی تھی، میں سوچتی تھی کہ یہ شخص کتنا عجیب ہے اور لوگوں کو اس طرح کیسے دیکھ سکتا ہے، بعد میں مجھے احساس ہوا کہ امیتابھ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتے تھے بلکہ انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ ان کا انداز دوسروں پر کیا اثر ڈالتا ہے۔ جیا بچن کے مطابق میں نے امیتابھ کو پہلی مرتبہ پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم کے دوران دیکھا تھا، بعد ازاں ہم دونوں کی ملاقات فلم ساز ہری کیش مکھرجی کی فلم گڈی کے سلسلے میں ہوئی جس میں شروع میں میرے ساتھ امیتابھ بچن کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں فلم سے الگ کردیا گیا۔



