سوشل ایشوز

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا یا کمی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا یا کمی؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button