صحت

جوان افراد ڈپریشن کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ دریافت

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) جوان افراد ڈپریشن کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں اہم وجہ دریافت کر لی گئی ہے جو سب کیلئے حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی سنسیناٹی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک سوشل میڈیا پر اسکرولنگ اور ڈپریشن سے متاثر ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق میں 18 سے 70 سال کی عمر کے ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد سے ہونے والے سرویز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ان افراد سے مختلف موضوعات پر 1318 سوالات پوچھے گئے تاکہ ڈپریشن سمیت دیگر طبی مسائل کا تجزیہ کیا جاسکے۔ تحقیق میں ایک مشین لرننگ ماڈل کو استعمال کرکے سوشل میڈیا کے استعمال اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ جو افراد روزانہ ڈھائی گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، ان کی جانب سے ڈپریشن کی علامات کو زیادہ رپورٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حقیقی دنیا میں رابطے سے رہنے اور اچھی دماغی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن یا ویب سرفنگ سے بھی یہ خطرہ بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں سوشل میڈیا میں آپ ان افراد سے رابطے میں رہتے تھے جن کو آپ جانتے تھے مگر اب وہاں آپ اجنبی افراد کے مواد کو دیکھتے ہوئے وقت گزارتے ہیں۔ محققین کے مطابق سوشل میڈیا کسی لت کی طرح ہے اور دماغی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button