لندن ہائی کورٹ نے برطانوی شہزادہ ہیری کو بڑا دھچکا دیدیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور 6 دیگر افراد ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایسوی ایٹیڈ نیوز پیپرز لیمیٹڈ کے خلاف پرنس ہیری و یگر شخصیات نے1990 سے 2018 تک ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ کرنے والی دیگر شخصیات میں سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، لز ہرلی، سیڈی فراسٹ اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھے جبکہ الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔ اخباری گروپ نے معلومات کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقے اپنانے کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ یہ مقدمہ میڈیا کی آزادی اور افراد کے حق راز داری کے درمیان توازن کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جارہا تھا۔



