نگرنگرسے

ضلعی کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد بار ایسوسیشن کا کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی پر خدشات کا اظہار ' ایسی صورتحال میں کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی رسک ہوگا، ایس ایس پی ٹریفک

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، آن لائن )ضلعی کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی گئی ۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے خط موصول ہوا، اسلام آباد بار ایسوسیشن نے کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی پر خدشات کا اظہار کیا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے پارکنگ اور پبلک واشروم کے مسائل سے زکر کیا، اس حوالے سے دونوں سیشن ججوں، ڈائریکٹر سی ڈی ائے اور ایس ایس پی ٹریفک کا اجلاس ہوا، ڈائریکٹر سی ڈی ائے نے نئی کچہری عمارت میں مزید پبلک واشروم بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا، ڈائریکٹر سی ڈی ائے کے مطابق 300 سے زائد گاڑیاں کچہری کی نئی عمارت میں پارک ہو سکتیں، اسلام آباد بار ایسوسیشن کے مطابق 800 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت ہونی چاہیے۔

اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق ایسی صورتحال میں کچہری کی نئی عمارت میں منتقلی رسک ہوگا، ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق ایسی صورتحال میں گریٹ بیلٹ کو پارکنگ کے لیے استعمال کیاجائیگا، ڈائریکٹر سی ڈی ائے کے مطابق دس سے پندرہ دنوں تک زیر تعمیر نئی پارکنگ تیار کرلی جائیگی، اسلام آباد ہائیکورٹ ایسی صورتحال میں کچہری کی جی 11 میں منتقلی کو غہر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button