حسن علی سے منسوب ویڈیو، سامعہ خان میدان میں کود پڑیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ حسن علی سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ان کی اہلیہ سامعہ خان میدان میں کود پڑیں ہیں اور دبنگ ردعمل بھی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سامعہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ بس دکھ صرف اس بات کا ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام کتنی معصوم ہے جو کسی بھی جھوٹی نیوز پر یقین کرکے اسے فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھاکہ بھارت گئے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں، لگتا ہے لوگ ہمیں یادکررہے ہیں، ۔ اس کیساتھ ہی سامعہ نے وائرل ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں نظر انداز کرتے ہوئے ہنسنے کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرین میں سفرکرتے دیکھا گیا جسے پولیس کی جانب سے تشددکانشانہ بنایاگیا۔ ویڈیوکے حوالے سے دعوی کیاگیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پاکستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی حسن علی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔



