شوبز

پنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ، اتھارٹی تشکیل

لاہور(شوبز ڈیسک) پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا ، جس کے بعد پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025ء پیش کردیا گیا جس کے تحت فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی۔ بل کے تحت اتھارٹی کو اخراجات کے لیے حکومت پنجاب فنڈ کرے گی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا جب کہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی۔بل کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی،پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، بل 2 ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے اورکمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button