نگرنگرسے
بس ہوسٹس کیساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، تفتیش شروع

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی کے علاقہ پیر ودھائی کے ہوٹل میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہوٹل منیجر کے ساتھ مل کر بس ہوسٹس کو ہوٹل میں کمرہ لے کر دیا تھا، ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہو کر خاتون کو بیہوش کر کے زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کرایا گیا ہے۔



