سوشل ایشوز

نشتر اسپتال ملتان کے آپریشن تھیٹر میں موت بانٹی جانے لگی

ملتان (کھوج نیوز) ملتان کے نشتر اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں موت بانٹی جانے لگی، اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کیا ہو رہا ہے؟ اس حوالے سے خوفناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر را امجد نے بتایا کے مشتبہ مریض کی رپورٹ مثبت آنے پر ایک دن بعد آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا۔ ایم ایس نشتر اسپتال کے مطابق منگل کے روز اسی تھیٹر میں مجموعی طور پر 7 آپریشنز کیے گئے تھے۔ ڈاکٹر را امجد کا کہنا تھا قواعد کے مطابق ہر مریض کا آپریشن سے پہلے ایڈز ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم مشتبہ مریض کی رپورٹ آنے سے قبل ہی اس کا آپریشن کردیا گیا، اگلے روز رپورٹ مثبت آگئی۔ انہوں نے بتایا کے دو روز تک ڈیوٹی دینے والے 10 سے زائد ڈاکٹڑز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، جب کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر لبنی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button