ادارہ شماریات کی مہنگائی کے متعلق رپورٹ، سب چونک کر رہ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے کتنی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور کتنی سستی؟ سب چونک کر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 8 اشیا سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 3.94 اور چکن 3.70 فیصد مہنگا ہوا جبکہ پیاز 3.54 اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے، بیف اور تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال مونگ 2.15 اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔



